حکومت پنجاب کا اب گاؤں چمکیں گے منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: حکومت پنجاب کا اب گاؤں چمکیں گے منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پنجاب حکومت کے پروگرام اب گاوں چمکیں گے کے تحت ہونے والی پیشرفت بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت مختلف یونین کونسلزکے سیکرٹریز اور دیگر حکا م نے شرکت کی اور اجلاس کواس پروگرا م کے تحت اب تک کی پیش رفت، عوامی سماجی حلقوں میں پذیرائی اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہا ر کرتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Exit mobile version