جہلم پولیس کی کامیاب کارروائی، شراب سپلائر ملزم شراب سمیت گرفتار

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی کی زیر نگرانی انچارج چوکی کینٹ اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران ملزم مزمل کو حراست میں لیا گیا، جس کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے فوری طور پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مقامی سطح پر شراب کی سپلائی میں ملوث تھا اور اس کی گرفتاری سے ایک اہم نیٹ ورک کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف جہلم پولیس کی جانب سے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات کی لعنت کے خاتمے تک پولیس کی کوششیں جاری رہیں گی۔

Exit mobile version