رمضان المبارک کا آخری عشرہ رحمت، مغفرت اور نجات کا عشرہ ہے، چوہدری عابد محمود

جہلم: چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا عشرہ ہے۔ یہ وہ مبارک ایام ہیں جن میں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اپنے عروج پر ہوتی ہیں اور بندہ اپنے رب کے قریب ترین ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ان قیمتی لمحات میں اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، دلوں کو نرم کریں اور اپنے اعمال کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ آخری عشرہ نہ صرف عبادت کا موقع ہے بلکہ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا بھی بہترین وقت ہے۔

چوہدری عابد محمود نے زور دیا کہ ہمیں غریبوں، مسکینوں اور یتیموں کا خاص خیال رکھنا چاہیے تاکہ وہ بھی رمضان اور عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات کو قبول فرمائے، ہمیں ہدایت کے راستے پر گامزن رکھے اور ہماری زندگیوں کو آسانیوں اور برکتوں سے بھر دے۔

Exit mobile version