جہلم پولیس کی اہم کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق گرفتار ملزم چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔ تھانہ سٹی پولیس نے جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا اور کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مجرمان خواہ ملک کے اندر ہوں یا بیرونِ ملک روپوش، انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔

↑
Exit mobile version