پولیس فورس میں بھرتی کا عمل مکمل شفافیت اور میرٹ پرمکمل کیاجا رہا ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: بھرتی کانسٹیبلان، لیڈی کانسٹیبلان، ڈرائیور کانسٹیبلان اور ٹریفک اسسٹنٹ سال2024کے سلسلہ میں تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تحریری امتحان کی نگرانی چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ طیب حفیظ چیمہ ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ، سیکرٹری بورڈ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ممبر ریکروٹمنٹ بورڈ منصور قمر ایس پی، پی ایچ پی ہیڈکوارٹرز پنجاب نے کی۔

ترجمان نے بتایا کہ تحریری امتحان میں کل387 امیدواران (مردوخواتین )نے شرکت کی، 312 مرد امید واران جبکہ 75 خواتین امیدواران تحریری امتحان میں شریک ہوئے، جبکہ 01 امیدوار امتحان سے غیر حاضر رہا۔

انہوں نے بتایا کہ تحریری امتحان کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے تمام مراحل کی ڈی ایس ایل آر کیمرہ اور CCTV سے ریکارڈنگ کی گئی، تمام امیدواران کو بائیومیٹرک تصدیق کے بعد امتحان میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ امیدواران کی سیکورٹی فول پروف بنانے کے لئے مقامی پولیس کے علاوہ ایلیٹ فورس کے دستے پولیس لائن کے اندر اور باہر ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے، امیدواران کےلئے بہترین طبی سہولیات کا بھی بندوبست کیا گیا۔

اس حوالے سے سیکرٹری ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی پی اوجہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس فورس میں بھرتی کا عمل مکمل شفافیت اور میرٹ پرمکمل کیاجا رہا ہے۔

Exit mobile version