پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام شہریوں اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرے گا۔ ڈی پی او جہلم

جہلم پولیس کی جانب سے پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے پہلے بیچ کے کامیابی سے انٹرنشپ مکمل کرنے پر ڈی پی او آفس جہلم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے شرکاء کو پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔


اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور شہریوں اور پولیس کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا ہے۔ پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام شہریوں اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

Exit mobile version