جلالپور شریف پولیس نے شراب سپلائر کو گرفتار کر لیا

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی کارروائی، شراب سپلائر ملزم کو گرفتار کر کے شراب برآمد کر لی گئی۔
تفصیل کے مطابق تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسن مجتبی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



