سکولوں کی نجکاری؛ ضلع جہلم میں بھی مکمل تدریسی بائیکاٹ رہے گا ، ملک محمد افضل میر

جہلم: سکولوں کی نجکاری کے خلاف اگلے مرحلہ کی پلاننگ اور قائدین گرینڈ ٹیچرز الائنس ینجاب کی طرف جاری کیے گئے اعلامیہ پر ضلع جہلم کے جی ٹی اے قائدین عمل کریں گے، ضلع جہلم میں بھی مکمل تدریسی بائیکاٹ رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار ملک محمد افضل میر ضلعی کنوینر گرینڈ ٹیچرز الائنس جہلم نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب کی طرف سے جو اعلامیہ جاری کیا گیا کہ گرینڈ ٹیچرز الائنس (GTA) پنجاب ، PTA پنجاب اور دیگر تمام اساتذہ ایسوسی ایشنز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کا اپنے وعدوں سے انحراف کرتے ہوئے سکولوں کی نجکاری اور ملازم کش پالیسیوں کے خلاف پنجاب بھر میں تمام تعلیمی سرگرمیوں اور ڈینگی ایکٹوٹیز کا بائیکاٹ شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے عالمی دن والے دن تمام اضلاع میں کسی ایک مقام پر جلسہ ہو گا،عالمی یوم اساتذہ 5 اکتوبر کو پنجاب میں یوم سیاہ کے طورپر منایا جائے گا۔ احتجاجی ریلی اور جلوس ہوں گے، عالمی یوم اساتذہ 5 اکتوبر کےبعد سکولوں کی تالہ بندی کا آپشن بھی استعمال ہوگا اور دوبارہ لاہور میں صوبائی مظاہرہ بھی ہو گا، احتجاجی تحریک مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔

اس موقع پر دیگر قائدین جن میں احسان الٰہی شاکر، چوہدری وحید، راجہ زبیر جنجوعہ، چوہدری راشد گجر، راجہ زوہیب، ملک اظہر سلطان، انور سہیل، مطیع الرحمٰن، چوہدری افضال، چوہدری شبیر، مبشر شاہد، محمد رفیع، شاہد سکندر، رانا اشفاق حیدر و دیگر قائدین شامل ہیں موجود تھے۔

↑
Exit mobile version