جہلم میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا، خشک موسم برقرار

جہلم سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

موسم کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہریوں نے گھروں، دفاتر اور دکانوں میں پنکھوں کے علاوہ ایئر کنڈیشنرز کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔ بجلی کی کھپت میں اضافہ ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر شہری ممکنہ لوڈشیڈنگ سے بھی پریشان نظر آ رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جہلم میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک دو روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، اور موسم خشک اور گرم رہنے کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، اور زیادہ سے زیادہ پانی پی کر خود کو گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں۔

Exit mobile version