جہلم: ایس ایچ او سول لائن محمد علی اسد ابو بکر اور ٹیم کی فوری کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے کے ساتھ اجتماعی بدفعلی کرنے والے 2 درندہ صفت ملزمان ایک یوم میں گرفتار کر لئے۔
ڈی پی او جہلم نے گزشتہ روز ایس ایچ او سول لائینز کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، ملزمان کی شناخت عدیل اور ارسلان کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے 14 سالہ لڑکے کو ورغلا کر اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل بھی کروایا گیا ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جنسی زیادتی جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
