جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو باڈی کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز صدر حاجی زاہد حسین بٹ کی زیر صدارت نئیر افتخار قریشی ہال میں منعقد ہوا۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کا شرف ابرار الحق نے حاصل کیا۔ اکاؤنٹنٹ زین العابدین نے فروری 2025 کی مالیاتی رپورٹ پیش کی، جس پر ہاؤس نے کثرتِ رائے سے اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس میں کاروباری برادری کے مسائل، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، اور صنعتی ترقی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سینئر نائب صدر سیف ریاض، نائب صدر شیخ سعید زمان ساہنی، اور ایگزیکٹو ممبران چوہدری سہیل عزیز، راجہ فرخ توقیر، شیخ عادل احسان، محمد سلیم، مامون مصطفیٰ بٹ، غلام مصطفیٰ بٹ، سہیل امتیاز خان، ارشد محمود، محمد اکرام، محمد ندیم خان، محمد ضیغم عرفان، ذیشان ندیم جرال، الحاج عزیز احمد چوہدری، محمد ذیشان سکندر، مخدوم حسین چوہدری، محمد ریحان ارشد، تنویر انور قریشی، راجہ شہزاد احمد، اور فرزانہ اختر نے شرکت کی۔
اجلاس میں کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کرتے ہوئے صدر حاجی زاہد حسین بٹ نے کہا کہ جہلم چیمبر آف کامرس کاروباری طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ جاری رکھا جائے گا۔
