جہلم میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 2 بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم: ضلع جہلم میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے۔ صدرپولیس نے کارروائی کر تے ہوئے ملزم عادل شہزاد کو گرفتار کر لیا جبکہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم افضل حسین کو گرفتار کر لیا۔


دونوں ملزمان بجلی کی مین تار کے ساتھ کنکشن لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کاکہنا تھا کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button