جہلم میں الفلاح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 11 اپریل کو فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو گا

جہلم کے نواحی علاقے مونن، روہتاس روڈ اور اس کے گردونواح کے باسیوں کے لیے خوشخبری، الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام 11 اپریل کو ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

فری میڈیکل کیمپ 11 اپریل بروز جمعہ، سہ پہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک جہلم کے گاؤں مونن، بریگیڈیئر مظفر روڈ پر واقع قمر ضیا کی رہائش گاہ پر منعقد کیا جائے گا، جہاں اہل علاقہ کو بلا معاوضہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا معائنہ کرے گی اور مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ خاص طور پر چائلڈ اسپیشلسٹ اور سکن اسپیشلسٹ موجود ہوں گے، جو بچوں اور جلدی بیماریوں کے مریضوں کا علاج کریں گے۔

یہ میڈیکل کیمپ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے ان بے شمار منصوبوں میں سے ایک ہے جو ملک کے مختلف حصوں میں عوامی خدمت کے جذبے کے تحت انجام دیے جا رہے ہیں۔ الفلاح فاؤنڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہے جو سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم کے طور پر کام کر رہا ہے اور اس کی تمام سرگرمیاں امیر عبدالقدیر اعوان کی براہ راست نگرانی میں جاری ہیں۔

عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ اس فری میڈیکل کیمپ سے بھرپور استفادہ کریں اور اپنے اہل خانہ اور دوست احباب کو بھی اس فلاحی موقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ صحت مند زندگی کی جانب قدم بڑھا سکیں۔

Exit mobile version