جلالپورشریف پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو دھر لیا

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر حیات کو گرفتار کر لیا، ملزم سے کلاشنکوف، 2 عدد میگزین معہ بنڈوریل اور 180 روند برآمد کر لیے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والی ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



