میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں غیر قانونی بھرتیاں، اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ، ریکارڈ تحویل میں لے لیا

سوہاوہ: میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں سیاسی بنیادوں پر غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف، اینٹی کرپشن ٹیم کا اچانک چھاپہ، ریکارڈ تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

میونسپل کمیٹی سوہاوہ میں سیاسی بنیادوں پر میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے خاتون سمیت دس افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف، اینٹی کرپشن ٹیم نے میونسپل کمیٹی آفس سوہاوہ میں چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی بھرتیاں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز اعلی کے دور حکومت کے آخری ہفتے میں کیں گئیں اور اپنے پسندیدہ لوگوں کو نوازنے کے لئے میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے بھرتیاں کروائی گئیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مبینہ طور پر بھرتی کیے جانے والے چہیتوں کا انتخاب، ان کی درخواستوں اور نذرانہ کی وصولی 17 جنوری کی شب سوہاوہ کے شعبہ صحت سے وابستہ نوجوان شخصیت کے گھر پر کی گئیں۔

ذرائع نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ بھرتی کے دوران میرٹ کا خیال بھی نہیں رکھا گیا، ان افراد میں کوئی نفسیاتی مریض ہے تو کسی کی عمر چالیس سال سے زائد، تو کسی کی درخواست چوکیدار کی تھی تو اسے ٹیمپر کر کے ٹیوب ویل آپریٹر بھرتی کیا گیا جبکہ ایک شخص ایسا بھی ہے جس کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button