جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، چار قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم: ایس ایچ او سول لائینز اسد ابوبکر اور ٹیم نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈولی دانہ پر جواء کھیلنے والے چار قمار باز گرفتار کر لئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت راجہ شبیل،خرم شہزاد،محمد اعجازاور شرجیل عمر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 13 ہزار 630 روپے، چار عدد موبائل فونز، ایک عدد ڈولی، 2 عدد دانے، ایک عدد ٹارچ اور آلات قمار بازی برآمد کر لی۔

پولیس نے قماربازوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Exit mobile version