جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز ماہم مشتاق نے الطاف پارک جہلم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گھاس کی کٹائی، جڑی بوٹیوں کی صفائی اور پارک کی مجموعی دیکھ بھال کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ ہارٹیکلچر اتھارٹی جہلم اور ستھرا پنجاب ایجنسی کی ٹیمیں پارک میں صفائی ستھرائی، غیر ضروری نباتات کی تلفی اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں، تاکہ پارک کی حالت بہتر بنائی جا سکے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز ماہم مشتاق نے متعلقہ ٹیموں کو ہدایات جاری کیں کہ صفائی اور بحالی کے تمام کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں اور پارک کی مستقل دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔
