جہلم میں طوفانی گولے کی تباہی، مختلف علاقے میں بجلی بند، صارفین کومشکلات کاسامنا

جہلم: آئیسکو سرکل کی کینٹ سب ڈویژن کاعلاقہ شانتی نگر طوفانی بگولے کی تباہی کے بعد لاوارث، علاقے میں بجلی بند، صارفین کومشکلات کاسامنا، متعلقہ سب ڈویژن کے ذمہ داران کی عدم دلچسپی سوالیہ نشان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بارش اور ہوائی بگولے سے تباہی کے بعد آئیسکو کینٹ سب ڈویژن کے متعلقہ ذمہ داران نے شانتی نگر میں بجلی کی بحالی اور تاریں مرمت کرنے کی بجائے افسران و ملازمین نے خاموشی اختیار کرلی جس کی وجہ سے دو دنوں سے شانتی نگر کے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہے، جس کی وجہ سے صارفین کوسخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے چیف انجینئر آئیسکو اسلام آباد سے نوٹس لینے بجلی کی بحالی اورغفلت کے مرتکب متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button