جہلم: ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے اور اس حوالے سے عوامی مشکلات کو جلد از جلد دور کیا جائے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جہلم شہر کی مرکزی سڑکوں پر جاری کام بروقت مکمل ہونے سے شہریوں کوسہولت میسر آ رہی ہے ان منصوبوں پر مرمت و بحالی کا جو کام جاری ہے اس کی رفتار تیز کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ضلع میں اس وقت ساٹھ سے زائد ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں جس میں اکثریت پر کام آخری مراحل میں ہے جبکہ 18سکیموں پر فنڈز کے اجراء کے بعد کام شروع کر دیا جائے گا۔
ڈی سی جہلم محکمہ ہائی وے اور بلڈنگ کے افسران کو تمام سکیموں پر کام کی رفتار اور معیار کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کی ہدایت بھی کی۔
