جہلم میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام پریشان

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

720 روپے فی ساڑھے آٹھ سو گرام کے حساب سے فروخت جاری جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

روز بروز بڑھتی مہنگائی نے غریب اور سفید پوش طبقے کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ بیف اور مٹن پہلے ہی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکا تھا اور اب برائلر مرغی کے نرخوں میں بے تحاشا اضافے نے عوام کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو مہنگائی کے خاتمے اور گراں فروشی کے خلاف سخت اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ عوام نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Exit mobile version