جہلم: عید الفطر کے موقع پر صفائی اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر میثم عباس اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
عید الفطر کے دوران ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا اور عید کی نماز کے اجتماعات میں سینکڑوں پولیس افسران اور جوانوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیے۔ ان میں ڈی ایس پیز، انسپکٹرز، ایس ایچ اوز، اپر اسپارڈینیٹ، لوئر اسپارڈینیٹ اور لیڈیز پولیس کانسٹیبلز شامل تھیں۔
عمائدین نے دونوں افسران کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ضلعی افسران امن و امان کے قیام اور تعمیر و ترقی کے لیے اپنے بہترین کردار ادا کرتے رہیں گے۔
شہری تنظیموں کے نمائندوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم نے اپنی محنت اور لگن سے ضلع جہلم کو ایک پرامن اور مثالی ضلع بنانے کی کوششوں کو تیز کیا ہے، اور ان کے ان اقدامات نے عید الفطر کو خوشگوار اور محفوظ بنایا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے عید کے موقع پر صفائی اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے، جس سے شہریوں کو مکمل سکونت اور اطمینان حاصل ہوا۔
