جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے ایک اہم کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم خان محمد کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی ایک سنگین جرم ہے جو نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
